فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کی شفافیت کیلئے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت حاصل کر چکا ہے ،سید سبط الحیدر بخاری

مصدقہ شواہد کے باوجود فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر الیکشن کمیشن کی جانبدرانہ پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کا بنیادی مقصد الیکشن کمیشن پر فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے حکومتی غیر اعلانیہ دبائو کو ختم کرنا ہے،طویل عرصے سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھر پور شرکت کریگی، سینئر رہنما پی پی پی

پیر 18 جنوری 2021 23:52

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا بنیادی مقصد الیکشن کمیشن پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے حکومتی غیر اعلانیہ دبائو کو ختم کرنا ہے تاکہ حکومت الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے۔

سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ مصدقہ شواہد کے باوجود فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر الیکشن کمیشن کی جانبدرانہ پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس مذکورہ کیس کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ کے عرصے میں اسے تحقیقات یقینی بنانے کا کہا گیا لیکن بعد ازاں اس میں غیر معینہ توسیع کر دی گئی، اس سکروٹنی کمیٹی کے 76سے زائد اجلاس منعقد ہوئے لیکن الیکشن کمیشن اور اسکی کمیٹی اس پر رپورٹ جمع کروانے میں ناکام رہے، کمیٹی کی اس سست روی نے آج اپوزیشن کو احتجاج پر مجبور کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس سکروٹنی کمیٹی کی اب تک کی کاروائی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت موثر انداز میں شرکت کریگی تاکہ الیکشن کمیشن پر حکومتی دبائو کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ملکی ادارے حکومت اور اپوزیشن کے حوالے سے امتیازی پالیسی پر گامزن ہیں اور حکمران جماعت کے تمام غیر آئینی اقدامات اور معاملات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں