پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا چیلنج قبول کر لیا

عمران خان چیلنج پر قائم رہیں، یوٹرن نہ لیں، احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی لائیو نشر کی جائے ، چودھری منظور

بدھ 20 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا چیلنج قبول کر لیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظورنے ایک بیان میں وزیراعظم کے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو چیلنج دیا ہے اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے ۔انہوں نے کہا کہ صرف فارن فنڈنگ کیس ہی نہیں کرپشن کے تمام ریفرنسز کی بھی لائیو کوریج کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی لائیو نشر کی جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں