خاتم النبین نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سارے جہانوں کے لیے باعث رحمت ہیں،سردار تنویر الیاس خان

حضور ؐکی تعلیمات ساری کرہ ارضی کی انسانیت کے لیئے رشد و ہدایت کا زریعہ ہیں،صدرپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ خاتم النبین نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سارے جہانوں کے لیے باعث رحمت ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔حضور ؐکی تعلیمات ساری کرہ ارضی کی انسانیت کے لیئے رشد و ہدایت کا زریعہ ہیں،انسان کا مل ہو نے کے ناطے آپ نے اپنے اپنے عمل سے معاشرے پر ایسے نقوش چھوڑے جن کے باعث صرف تئیس سال کے عرصہ میں عدل و انصاف کا ایک ماڈل معاشرہ قائم ہوا اور شرق و غرب میں ہدایت کی روشنی پھیلی۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بننے واحد اسلامی فلاحی مملکت پاکستان کو عمران خان کی صورت میں سات دہائیوں بعد سچا عاشق رسول حکمران ملا ہے جو پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر گامزن کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان جب مدینہ منورہ گئے تو محبت رسول میں احترا ما جوتا اتار دیا اور ارض مقدس پر ننگے پاوں چل کر روزہ رسول پر حاضری دی۔

جب حرمت رسول کے خلاف عالمی سطح پر پراپیگنڈا کیا گیا تو عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر ناموس رسالت کا مقدمہ لڑا۔ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان مدینہ کی ریاست کا آئینہ دار بنے گا اور یہ عظیم ریاست تاصبح قیامت آنے والے ہر نظام کے لیئے قابل تقلید ماڈل بنے گی۔عمران خان کی ہدایت میں ملک بھر میں خصوصی عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں اسلامی فلاحی مملکت بنے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں