سپریم کورٹ کو اے پی ایس سانحہ کے اصل ذمہ داروں کے نام دے دیئے ہیں،والدین شہداء

ہمارے بچے لاوارث نہیں ہیں ہمیں کہیں اور سے انصاف نہیں ملا تو سپریم کورٹ کے دروازے پر آئے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) آرمی پبلک سکول کے شہداء کے والدین نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان کو ان بڑوں کے نام دئے ہیں جو اے پی ایس سانحہ پشاور کے اصل زمہ دار ہیں،چھوٹے لوگوں کو سزا ملتی ہے لیکن بڑی کرسیوں میں موجود افراد بچ جاتے ہیں،آج عدالت میں ہم نے کچھ بڑوں کے نام دئے ہیں جن میں سابق آرمی چیف، سابق وزیر داخلہ ،سابق کور کمانڈر پشاور، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے نام ہم نے عدالت میں بتائے ہیں،سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور اس وقت کے سیکورٹی افسران کا نام عدالت کو دیئے ہیں،جن لوگوں کے نام آج عدالت میں دیئے ہیں ان سے پہلے کھبی انکوائری نہیں کی گئی،سانحہ پشاور کے جن افسران کو سزائیں ملی وہ کسی قاتل کی سزائیں نہیں ہیں،ہمارے بچے لاوارث نہیں ہیں ہمیں کہیں اور سے انصاف نہیں ملا تو سپریم کورٹ کے دروازے پر آئے ہیں،سپریم کورٹ کورٹ ہمارے لئے انصاف کا آخری دروازہ ہے،دہشت گرد افغانستان کے راستے کیسے پہنچے اس کا زمہ دار کون ہی,اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو تھیریٹ الرٹ جاری کیا تھا تو انہوں نے کیا کیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک سانحہ پشاور کے نہ کوئی قاتل نہ کوئی زمہ دار نہ کوئی شامل سامنے لائے گئے۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں