مظاہروں کا دورانیہ دو ہفتوں کا ہے جو بڑھایا بھی جاسکتا ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے، بیان

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کا دورانیہ دو ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور اسلام آباد کی سطح پر کمیٹیاں ہوں گی۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں