پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرانا انتہائی قابل مذمت ہے، سلیم مانڈی والا

حکومت ہوش کے ناخن لے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ فوری واپس لیا جائے، سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ

بدھ 27 اکتوبر 2021 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سیلم مانڈی والا نے کہاکہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل بوجھ بڑھاتی جا رہی ہے، اس وقت ہر طبقہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، تاجر سڑکوں پر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں