-ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے، فواد کا ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر تبصرہ

اتوار 28 نومبر 2021 20:15

xاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہزار روپے میں ووٹ خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے، ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین لانے کی بات پر سب سے زیادہ گھبراہٹ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے ن لیگ کو سیاست چھوڑ کر فلمیں بنانے کا مشورہ دیا اور کہاکہ جب بھی نوازشریف اور مریم نوازکا کیس لگتا ہے لیکس آجاتی ہیں، رسیدیں دیں یا پھرجیل جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔پیپلزپارٹی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، یہ بینظیر والی پارٹی نہیں، پیپلزپارٹی کا اندرونِ سندھ کے علاوہ اورکہیں ووٹ نہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments