ڑ*وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک برسلز کا دورہ کریں گے

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

۶ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک برسلز کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کو اس دورے کی دعوت بلجئیم کے کی نایب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولیمز نے دی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بلجییم کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ان تعلقات کی بنیاد باہمی احترام, قریبی تعاون اور جمہوریت پر ہے۔برسوںنپر محیط باہمی شراکت داری سیاسی, اقتصادی, تجارتی, تعلیمی, ثقافتی, اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں مستحکم ہوئی ہے۔982 ملین امریکی ڈالرز کے تجارتی حجم کے ساتھ بلجئیم یورپی یونین میں پاکستان کا 5واں بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں