اسلام آباد ،پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والا ڈاکو افغان باشندہ نکلا

جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی تیرہ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والا ڈاکو افغان باشندہ نکلا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والے ڈاکو کی شناخت فیض محمد کے نام سے ہوئی جو افغان باشندہ ہے،زخمی ڈاکو کی شناخت سردار خان کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

گینگ بروز اتوار کراچی کمپنی اور جی ٹین کے علاقوں میں گھریلو ڈکیتیوں اور حالیہ دیگر متعددوارداتوں میں ملوث نکلا،ملزم سردار خان کار چوری کے درجنوں مقدمات میں متعدد بار جیل جاچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم فیض احمد پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دہشت گردی، کارچوری سمیت 14مقدمات میں جیل جاچکا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ گینگ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھریلو ڈکیتی، کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق قبضہ پولیس میں لی گئی ڈاکووں کے زیر استعمال گاڑی حالیہ گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوئی۔ترجمان کے مطابق گاڑی سے اسلحہ، ٹریکر ناکارہ کرنے والے جیمر،ورچیول ایموبیلائزر، اور دیگر آلات ملے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں