موجودہ حکومت ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،سینیٹر پرویز رشید

بدھ 18 مئی 2022 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سینیٹر پرویز رشید نے منگل کا کہا کہ سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے اور موجودہ حکومت ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما ملکی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام انتخابات ،انتخابی اصلاحات کے بعد کرائے گی کیونکہ فوری الیکشن کی صورت میں مالی اور آئینی رکاوٹیں ہوسکتی ہیں،اس حوالے سے تمام سیاسی اتحادی جماعتوں کے اتفاق کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مالی مسائل کا سامنا ہے،پی ٹی آئی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں