غیر ضروری اورلگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد، اطلاق فوری ہو گا

بدھ 18 مئی 2022 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) حکومت نے غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائدکرنیکا فیصلہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ۔ غیر ضروری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی سے روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔

بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی تشویش ناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلیے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کے لیے غیر ضروری اور لگڑری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی اور اس فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اورلگژری اشیاء کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق غیر ضروری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی سے روپیکی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے امپورٹ ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ درآمد پر عائد پابندی والی اشیاء میںلگژری گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی ہوچکی ہے جو اس وقت 22 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اور صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں جب کہ ڈالر 200 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضے کا معاہدہ بھی تاحال نہیں ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھی سری لنکا جیسی صورتحال کے سامنا کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں