پاکستان، انڈونیشیا کے مابین بالی میں ہونیو الے دوطرفہ مشاورتی فورم کا انعقاد

جمعہ 27 مئی 2022 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، انڈونیشیا کے مابین بالی میں ہونیو الے دوطرفہ مشاورتی فورم میں ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاء بحر الکاہل ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ جبکہ انڈونیشین وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالقادر جیلانی نے اپنے وفد کی قیادت کی ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے بتایا انڈونیشیا اور پاکستان متعین دونوں ممالک کے سفراء بھی فورم میں موجود تھے۔

فورم میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سلامتی کے شعبہ جات میں تعاون میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ پارلیمانی وفود کے تبادلے اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق پایا گیا۔

ترجمان نے بتایا پاکستانی وفد نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کیا۔ پاکستانی وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی صورتحال کا حاطہ کیا۔ پاکستانی وفد نے بتایا کہ تنازعہ کشمیر کے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان اور انڈونیشیاء نے مسئلہ فلسطین پر اپنے اصولی موقف کو دوہرایا۔ دونوں ممالک نے افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کا اعادہ کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں