پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30گجرات اور پی پی 196 پاکپتن میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30گجرات اور پی پی 196 پاکپتن میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔پی پی 30 گجرات میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر کی جانب سے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45 میں نتائج میں ردوبدل واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار تنویر اقبال کی دلائل کیلئے وقت دینے کی درخواست مسترد کردی۔پی پی 196 سے متعلق کیس میں آزاد امیدوار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام فارم 45 میں ردوبدل کرکے ن لیگ کے امیدوار کو جتوایا گیا۔کامیاب امیدوار کے وکیل نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہوئے۔کمیشن نے پی پی 35 وزیرآباد سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں