اسلام آباد میں فلسطین فائونڈیشن اور نیشنل ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اسلام آباد میں فلسطین فائونڈیشن اور نیشنل ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10نکاتی قراردادوں کی منظور دی گئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں کہا گیا کہ غزہ میں جاری 175دن سے اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، یہ کانفرنس اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سیز فائر کی اپنی قرارداد پر عمل کرائے ۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان فلسطینی عوام کی سفارتی و اخلاقی و عملی مدد کرے ۔ کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ کانفرنس میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں