بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

پیر 15 اپریل 2024 22:48

بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

پیرکو بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں دائر کی،بشریٰ بی بی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں