این پی او کے زیراہتمام ایڈوانس ایکسیل پرآن لائن ورکشاپ 24 اپریل سے شروع ہوگی

منگل 16 اپریل 2024 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے زیراہتمام ایڈوانس ایکسیل پردوروزہ آن لائن ورکشاپ 24 اپریل سے شروع ہوگی۔ این پی او کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورکشاپ کا مقصد شرکا کو ایم ایس ایکسیل کے استعمال اوربنیادی طریقہ ہائے کارسے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے پہلے دن شرکا ء کوایکسیل کے بنیادی فارمولوں اور فنکشنز کو سمجھنے جب کہ دوسرے دن ٹیبل کو منظم کرنے سمیت دیگربنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کی جائے گی۔

ویبنار کاروباری افراد، فنانس اور اکاؤنٹنگ کے پیشہ ور افراد، ڈیٹا تجزیہ کاروں، انتظامی عملے، محققین ماہرین، پراجیکٹ منیجرز، اور چھوٹے ودرمیانہ درجہ کے کاروباری مالکان کے لئے مرتب کیاگیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں