ایف ڈی ای نے پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلائزڈ امتحانات براے سال 2023-24 کے نتائج کا اعلان کردیا

رواں برس کلاس پنجم کیلئے کل 25101 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شریک رہے،اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس پنجم کے پاس اٴْمیدواروں کی شرح84.5 فیصد رہی

منگل 16 اپریل 2024 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایف ڈی ای نے پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلائزڈ امتحانات براے سال 2023-24 کے نتائج کا اعلان کردیا ،رواں برس کلاس پنجم کیلئے کل 25101 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شریک رہے،اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس پنجم کے پاس اٴْمیدواروں کی شرح84.5 فیصد رہی،اسی طرح کلاس ہشتم کے سالانہ سنٹرلائز امتحانات میں کل 19693 طلبہ و طالبات شریک رہے ۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس ہشتم کے پاس اٴْمیدواروں کی شرح87.25 فیصد رہی،پانچویں کلاس میں کامیاب طلباء کی تعداد 9599 جبکہ طالبات کی تعداد 11598 رہی،آٹھویں کلاس کے کامیاب طلباء کی تعداد 15934 جبکہ طالبات کی تعداد 21473 رہی،پانچویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 587 نمبر کے ساتھ اسلام ماڈل سکول جی ایٹ ٹو کی حائقہ کریم پہلے نمبر پر رہیں،پانچویں کلاس میں دوسری پوزیشن مشال فاطمہ، آئینہ مناہل اور عائشہ ایمان نے 586 نمبر کے ساتھ اپنے نام کی،پانچویں کلاس میں تیسری پوزیشن جی ٹین ٹو ماڈل کالج کی زینب نے 585 نمبر لیکر اپنے نام کی ،آٹھویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 679 نمبر کے ساتھ سی ڈی اے ماڈل سکول کی مریم شفی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ،آٹھویں کلاس کی دوسری پوزیشن آئی ایٹ تھری ماڈل کالج کے ہمدان شمشیر نے 675 نمبر لیکر اپنے نام کی،آٹھویں کلاس میں تیسری پوزیشن علیمہ طاہرہ نور نے 673 نمبر لیکر اپنے نام کی ،اعلان کردہ نتائج کے مطابق گرلز سائیڈ پر کلاس فائیو اسلام کالج فار گرلز نے 19 سکالرز شپس کے ساتھ پہلی پوزیشن سمیٹی،کلاس فائیو میں ہی 14 سکالرز شپس کے ساتھ گرلز سائیڈ پر پر آئی ٹین فور گرلز کالج دوسرے نمبر پر رہا،پانچویں کلاس میں بوائز سائیڈ پر 24 اسکالرشپس کے ساتھ آئی سی بی پہلے، جی ٹین دور بوائز کالج 19 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق آٹھویں کلاس میں گرلز سائیڈ پر 9 سکالرز شپس کے ساتھ آئی سی جی پہلے جبکہ اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون 8 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔آٹھویں کلاس میں بوائیز سائیڈ پر 21 اسکالرشپس کے ساتھ جی نائن دور ماڈل کالج پہلے جبکہ 13 اسکالرشپس کے ساتھ ایف ایٹ فور ماڈل کالج دوسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں