وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت سکولوں میں انٹرپرینیورشپ نصاب کا آغاز کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی نظامت تعلیمات(ایف ڈی ای) کے ماتحت سکولوں میں انٹرپرینیورشپ نصاب کا آغاز کر دیا گیا، اگلے تعلیمی سیشن سے گریڈ 6 سے 10 تک کے طلباء کو انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں جانے کا موقع ملے گا، یہ نصاب گلگت بلتستان میں پچھلے دو سالوں میں نافذ کئے گئے کامیاب ماڈل کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی نظامت تعلیمات سے جاری معلومات میں بتایا گیا ہے کہ نصاب کو طالب علموں میں کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے، جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ضروری آلات اور ذہنیت سے آراستہ کرنے کے لئے احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔

روایتی تشخیص پر مبنی سیکھنے کے برعکس، یہ نصاب پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے پر توجہ مرکوز کرے گا، اس سے طلباء کو نظریاتی علم کو حقیقی دنیا کے منظرناموں پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔اس اقدام کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لئےایف ڈی ای میں 200 اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں