پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (کل) ہو گا، صدر خطاب کریں گے

پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا

بدھ 17 اپریل 2024 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (کل) جمعرات کو سہ پہر 4 بجے ہو گا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدرِ مملکت کا خطاب آئینی تقاضہ اور پارلیمانی روایت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔روایت کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر شریک ہوتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی روایت بھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں