وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور سیکرٹری صحت ندیم محبوب کا قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ
بدھ 17 اپریل 2024 21:08
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وزیراعظم پاکستان کی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل ہے اور پولیو ایمرجنسی پروگرام کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پولیو اب بھی ہمارے بچوں کیلئے خطرہ ہے جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک اس موذی مرض کا خاتمہ کرچکے ہیں، پولیو کا خاتمہ میرے ایجنڈے میں صرف ایک کام نہیں بلکہ یہ میرا ذاتی مشن بھی ہے جس کیلئے آج میں قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر آیا ہوں، میں اپنے بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں پولیو وائرس کے خطرے سے بچانے کیلئے وفاقی اور صوبائی ٹیموں، بین الاقوامی شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے بے چین ہوں ۔وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت ندیم محبوب نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں میں پیشرفت حوصلہ افزاء ضرور ہے لیکن آخری سنگِ میل یعنی پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ تک پہنچنے کے لئے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے سینئر حکام کو پولیو کی موجودہ صورتحال اور قومی اور صوبائی سطح پر جاری اس کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پولیو پروگرام نے پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سال کیلئے دو اہداف مقرر کئے ہیں،پہلا ہدف اس سال کے وسط تک مقامی پولیو وائرس کے جینیاتی کلسٹر کی منتقلی کو روکنا اور دوسرا ہدف درآمد شدہ وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر نہ صرف بند کرنا بلکہ اس کی منتقلی کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے بھرپور انسداد پولیو مہمات چلائی جارہی ہیں جو رواں سال بھی جاری رہیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بچوں میں پولیو وائرس کے حملے سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ قوت مدافعت ہو۔ صوبائی کوآرڈینیٹرز نے اپنے صوبے کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔پاکستان پولیو پروگرام کی قیادت نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت اور سیکرٹری صحت کا قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دورہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ ..
وفاقی حکومت کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کا پنجاب سے تبادلہ کرکے ..
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے ..
مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں ..
پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کردی گئی
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا محنت کشوں کے عالمی دن 2024ء کے موقع پر پیغام
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
سستی ،معیاری ادویات کی فراہمی، حکومت فارما انڈسٹری کیساتھ ملکر پالیسی تیار کرے، چیئرمین پی پی ایم اے ..
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا