دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف پاکستانی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ، ترجمان پی آئی اے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف پاکستانی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی اور شارجہ میں طوفانی بارشوں سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز دبئی ایئرپورٹ پر سہولیات کی بحالی کی منتظر ہیں، صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور اغاز کر دے گا۔ ترجمان نے کہا کہ منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر اگلی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ مزید پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لئے پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے رابطہ میں رہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں