آئیسکو ٹیموں کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں،1لاکھ سے زائد ڈیفالٹرز سے2ارب69کروڑ72لاکھ سے زائد کے واجبات وصول

جمعرات 18 اپریل 2024 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی( پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کریک ڈائون کے دوران آئیسکو کی ریکوری ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے1لاکھ 5ہزارسے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2ارب69کروڑ72لاکھ 50ہزارکے واجبات وصول کیے۔

ترجمان آئیسکو کے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق آئیسکو ریکوری ٹیموں کو ایف آئی اے ، پولیس اور دیگر اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی پریشر میں آئے بغیر ریکوری مہم کو جاری رکھیں گے اور استعمال شدہ یونٹس کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں