عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن ریفرنس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن ریفرنس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ارشد تبریز نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیس کی کارروائی آگے نہیں چل سکتی، دوسری عدالت میں کیس منتقل ہوا۔ جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں۔ عدالت نے نوری آبادپاور پلانٹ کرپشن ریفرنس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں