صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری

جمعرات 18 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعرات کو یہاں نوٹیفیکیشن نمبر No.F.1(1)/2023-All (b)جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں