صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری

جمعرات 18 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے مذکورہ عدالت کے جج ہوں گے۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعرات کو یہاں نوٹیفیکیشن نمبر No.F.7(1)/2022جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں