ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

پیر 29 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024 (پی پی سی میں نئی دفعات 160 الف، 160 ب کا شامل کرنا اور مابد سی آر پی سی کے جدول دوئم کی ترامیم) پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں