سینیٹ نے ذخیرہ اندوزی کی ممانعت و نرخوں پر ضابطہ (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

پیر 29 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سینیٹ نے منافع کے حصول اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت اور نرخوں پر ضابطہ (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے تحریک پیش کی کہ منافع کے حصول اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت اور نرخوں پر ضابطہ ایکٹ 1977 میں مزید ترمیم کرنے کا بل منافع کے حصول اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت اور نرخوں پر ضابطہ (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں