یوم مئی کا پروگرام بدھ کونیشنل پریس کلب F-6/1میں منعقدہوگا

پیر 29 اپریل 2024 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) یوم مئی کے پروگرام کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کی مشاورتی کونسل کا اجلاس فائر بریگیڈ ہال سیکٹرG-7/1میں منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی ای) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدراورنگزیب خان،صوفی محمود علی،حاجی مشتاق احمدشاہد،حاجی راجہ صابر،علی اصغرمانی بٹ،سید مقبول حسین شاہ،چوہدری زاہد احمد،اسدمحمود،چوہدری منیر،چوہدری طارق گجر،راجہ غلام مرتضیٰ،سیدامیرشاہ کاظمی سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن، سی ڈی اے مزدور یونین ،نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی /اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام یوم مئی کا پروگرام بروزبدھ بوقت صبح10:00بجے نیشنل پریس کلب F-6/1میں منعقدہوگا جس میں وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ،صحافی برادری سمیت راولپنڈی /اسلام آباد کی ٹریڈ یونینز کے عہدیداران سمیت محنت کش کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے اورشکاگوکے عظیم محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے اور ہم نے اپنے تین سالہ دور میں ملازمین کو مہنگائی الائونس ،ٹائم سکیل پروموشن،اوورٹائم ،سینی ٹیشن ،روڈ اور انوائرمنٹ ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی کی بحالی ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کی مستقلی سمیت بے شمارمسائل حل کیے ہیں،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے چارسوسے زائدملازمین کوٹائم سکیل پروموشن،نوسوسے زائد نئے ملازمین کی بھرتی کروانے سمیت خواتین ملازمین کے لیے بطور میٹ پروموشن کوٹہ مختص کروایا اورہم پچیس سوسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ ملازمین جن کی لائن آف پروموشن نہیں ہے ان کی پروموشن کے لیے انتظامیہ سے گفت وشنید جاری ہے اوربہت جلد ملازمین کو انکے پلاٹوں اور پروموشن کے حوالے سے خوشخبری ملے گی،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الائونس دلوایا اور تمام الائونسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور دوسری طرف بے روزگاربچہ اپنی نوکری کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہا ہے لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ،سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ اپنے ملازمین کی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی انکے حقوق کی خاطر انکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں