پی ٹی آئی رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں، عرفان صدیقی

ْپی ٹی آئی ایوان میں کی گئی میری مذاکرات کی پیشکش کو سمجھ نہیں سکی، لیگی سینیٹر کا بیان

پیر 29 اپریل 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں کی گئی میری مذاکرات کی پیشکش کو سمجھ نہیں سکی، 2 دن میں پی ٹی آئی کے 5 موقف سامنے آئے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم سیاسی اور معاشی امور سمیت ایوان کے معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں، حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہاوس کے اندر ایک پیشکش کی جو میری پارٹی کا نکتہ نظر تھا، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو یہ نہیں سمجھ سکے کہ یہ کیا ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، شہریار آفریدی نے آرمی چیف یا ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کا کہہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہریار آفریدی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ موجودہ حکمران کون ہیں اور کیا دینے کی پوزیشن میں ہیں۔(ن )لیگی سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی ترجمان روف حسن نے واضح کہہ دیا ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ روف حسن نے الگ بیان دیا کہ ڈیڑھ سال سے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جس کا کوئی رابطہ نہ ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں