ایف پی سی سی آئی اور مختلف چیمبرزکے قائدین کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم
اتوار 15 جون 2025 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ڈائریکٹ پروازیں دونوں علاقا ئی ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے امکانات کو بڑھائیں گی۔
ازبکستان کے صنعتی مرکز تاشقند سے اسلام آباد تک ہفتے میں دو پروازیں دونوں اطراف کے درمیان معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی۔ایف پی سی سی آئی کے رہنما نے کہا کہ ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر توختایف دونوں برادر ممالک کے درمیان ڈائریکٹ ہوائی رابطہ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ستائش کے مستحق ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جواد بلوانی نے کہا کہ تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مستقبل میں مزید بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ یہ قدم پاکستان اور ازبکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات پر بہت زیادہ اثر انداز ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد نے کہا کہ ازبکستان وسط ایشیا کا ایک اہم ملک ہے، اسلام آباد اور تاشقند کے درمیان ڈائریکٹ پروازیں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو مضبوط بنائیں گی، اس سلسلے میں تمام کریڈٹ ازبک سفیر علیشیر توختایف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوسری براہ راست پرواز ہے، اس سال تاشقند اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو براہ راست پروازوں کا آغاز ہواتھا،مستقبل میں اس میں مزید وسعت آئے گی جو علاقائی کنیکٹیویٹی کے لیے اہم ہے۔ نئے اسلام آباد روٹ کے علاوہ ازبکستان ائیرویز فی الحال بدھ اور جمعہ کو لاہور کے لیے ہفتے میں دو ڈائریکٹ پروازیں چلا رہی ہے، جو دونوں ممالک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھارا نے کہا کہ تجارتی تعلقات کے علاوہ ڈائریکٹ فلائٹ رابطہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چیمبر نے اسلام آباد میں ازبکستان کے سفارت خانے کو دونوں دارالحکومتوں کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کے آغاز اور اپنی قومی ایئرلائن ازبکستان ائیرویز کو شامل کرنے پر سراہا ہے۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایوب مریانی نے تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کے آغاز کو علاقائی معاشی انضمام کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بڑے شہروں بشمول کوئٹہ جو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تاریخی تعلق رکھتا ہے، کے درمیان ایسی ڈائریکٹ پروازیں شروع کی جانی چاہئیں۔ پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ پی سی سی آئی نے تاشقند کے ساتھ ڈائریکٹ ہوائی رابطہ کو سراہا ہے کیونکہ ہمارے تاجر وسط ایشیا سے معاشی طور پر جڑے ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر قریشی نے کہا کہ ازبکستان، وسطی ایشیا کی مضبوط معیشت ہے اور ڈائریکٹ ہوائی رابطہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے کہا کہ وہ وسط ایشیائی ممالک، خاص طور پر ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ڈائریکٹ ہوائی رابطہ جیسے اقدامات تجارت کو فروغ دیں گے۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صادق خان نے بھی تاشقند سے اسلام آباد تک دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کو سراہا۔\395متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر ..

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اتھارٹی نے جی فورٹین ون میں 26 تعمیر شدہ پراپرٹیز کے معاوضوں کے ایوارڈز میں بے ..

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ایران۔اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ..

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری

ٴْ آج کے دن ہم تارکین وطن کی معیشت میں اہم شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ہمیشہ ہماری قومی معیشت کی بنیاد رہا ہے، آج کے دن ہم تارکین ..

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اتوار کو ناجائز منافع خوری کے خلاف متحرک، 13 افرادگرفتار

شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، اسلام آباد واٹر ایجنسی پائیدار آبی مستقبل کے ویژن کی عکاس ..

اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے،ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین

ایف پی سی سی آئی اور مختلف چیمبرزکے قائدین کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے ..

cپاکستان پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل ٹیم کا مرکزی اجلاس

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار