حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مستقل بنیادوں پر لگائے ‘غلام تقی خان بوسن

ڈی جی کی تعیناتی سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے کافی عرصہ سے زیر التواء مسائل حل ہوسکیں‘ یونین صدر

منگل 16 اکتوبر 2018 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے صدر غلام تقی خان بوسن نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مستقل بنیادوں پر لگائے تاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے مسائل حل ہوسکیں، گذشتہ روز اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے مسائل حل کروانے کے لئے بھر پور جدوجہد جاری رکھوں گا اور ہماری کوشش بھی ہے ادارے حالات کسی صورت خراب نہ ہوں اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے کافی عرصہ سے زیر التواء مسائل حل نہیں ہوئے جس کی سب بڑی وجہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مستقل بنیادوں پر نہ ہونا ہے، انہوں نیکہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی مستقل بنیادوں پر تقرری جائے تاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے کافی عرصہ زیر التواء مسائل حل ہوسکیں اور ادارے کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جا سکے، غلام تقی خان نے بتایاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین نے انتظامیہ کو پانچواں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے اور یونین کی خواہش ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے تاکہ یونین کے عہدیداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر ملازمین کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جاسکیں، انہوں نیکہا کہ یونین نے مذاکرات کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونین مذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور مذاکرات کے لئے یونین کے ہروقت دروازے کھول ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں