قومی فٹ سال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے ٹیموں کی آمد (کل) بدھ سے شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 28 اکتوبر کو چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں