قومی ٹیم ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19 اکتوبر کو یت روانہ ہوگی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:48

قومی ٹیم ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19 اکتوبر کو یت روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19 اکتوبر کو کویت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ آئندہ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکائو شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد صالح،ا حمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دانیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں ، ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہوںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں