انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے شروع ہوگا

جمعہ 15 نومبر 2019 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

9 روزہ تربیتی کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حتمی سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں