عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل

پیر 10 اگست 2020 13:02

عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اسلام آباد اور کراچی میں مکمل ہوگیا ہے، فائنل ٹرائلز (کل) بدھ کو ہوںگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، پہلے مرحلے کے ٹرائلز 8 اگست کو اسلام آباد اور 10 اگست کو کراچی میں منعقد ہوئے، جن میں دو، د و کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، فائنل ٹرائلز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، منتخب کھلاڑی عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 20 سے 27 ستمبرتک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں حصہ لیا جبکہ کراچی میں ٹرائلز میں سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں