قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے 9 رکنی رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان

بدھ 23 جون 2021 13:47

قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے 9 رکنی رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے 9 رکنی رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضانے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کمیٹی کے ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ، ملک ثمین خان کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، دیگر ممبران میں سید تو قیر احمد،محمد مشرف خان، انور احمد، نثار احمد، رانا تنویراحمدخان، طاہر حمید اور فرحان اللہ شامل ہیں جبکہ سید گوہر رضا کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 سے 30جون تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے تیرہ ٹیمیں حصہ لیں گی،جن میں پاکستان آرمی، قومی چمپئن پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر ، ایلیٹ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں