ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 19 اپریل 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے۔ ٹورنامنٹ یکم سے 12 مئی تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

7 گروپس سے سرفہرست 2،2 اور تیسری پوزیشن پر بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 16ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔ان میں کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی،ڈبلیو ایس ٹی سی، اوٹو کرین، ایس اے فارمز، واپڈا،ایس اے گارڈنز،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،پی اے سی اے، نمسو،ایشیا گھی ملز،پاکستان ریلوے،پاکستان پولیس اور ماشا یونائیٹڈ شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں