جیکب آبادکی بیگاری کینال اور تاجا شاخ کو شگاف زرعی اراضی اور ایک گائوں زیر آب

ہفتہ 27 جولائی 2019 17:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) جیکب آبادکی بیگاری کینال اور تاجا شاخ کو شگاف زرعی اراضی اور ایک گائوں زیر آب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرو میں بیگاری کینال اور تاجا شاخ کو الگ الگ شگاف لگے جس کے باعث ایک گائوں اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی بیگاری کینال کو میرانپور پل کے قریب سو فٹ اور تاجا شاخ کو قصبہ پنل لیلوانی کے قریب شگاف لگا جو محکمہ آبپاشی کی سستی کی وجہ سے بڑھ کر 120فٹ ہوگیا دونوں نہروں میں لگنے والے شگاف کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی اور دھان کی کاشت کو شدید نقصان پہنچا تاجاشاخ کولگنے والے شگا ف سے پانی قصبہ پنل لیلوانی کے گھروں میں داخل ہوگیا دیہاتیوں کوکہناتھاکہ شگاف کی وجہ سے پانی گھر وں میں داخل ہوگیاہے آبپاشی عملہ شکایت کے باوجود نہیں پہنچااور ہم سامان اور مویشیوں سمیت پھنسے ہوئے ہیں انتظامیہ نے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے اس سلسلے میں ایکسیئن آبپاشی جیکب آباد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر ان کانمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں