جیکب آبا د میں زرعی زمین پر اسپرے کرتے ہوئے 6کسان بے ہوش

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) جیکب آبا د میں زرعی زمین پر اسپرے کرتے ہوئے 6کسان بے ہوش ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ فاضل بروہی میں دہان کی فصل میں کیڑے مار دوا اسپرے کرتے ہوئے چھ کسان اعجاز،گلزار،پرویز ،ہاشم کیہر ،لیاقت پہنور اور جان محمد کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی اور سب بیہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا دیہاتی یونس بروہی کے مطابق زرعی دوا کا سپرے کر رہے تھے جسکا ری ایکشن ہوا ہے دوسری جانب ڈاکٹر کے مطابق زرعی دوا کے اسپرے کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے اب دیہاتیوں کی حالت خطر ے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں