تحصیل گڑھی خیرو کے فوڈ سنٹر سے ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں غائب،اینٹی کرپشن آفیسر نے چھاپہ مار کرگودام کو سیل کردیا

ہفتہ 11 جنوری 2020 14:29

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) تحصیل گڑھی خیرو کے فوڈ سنٹر سے ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں غائب کردی گئی ہیں،جن کی لاگت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ کی شکایت پر اینٹی کرپشن آفیسر محمد حنیف سرکی، سول جج گڑھی خیرو میر شہنواز کے ہمراہ فوڈ گودام پر چھاپہ مارا، تفشیش کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا۔محمد حنیف سرکی نے بتایا کہ فوڈ گودام کے انچارج نادر مگسی نے فوڈ سینٹر سے گندم کی بوریاں غائب کرکے ان کی جگہ ناقص گندم اور مٹی سے بھری بوریاں رکھوادیں ہیں،گودام میں کروڑوں مالیت کی گندم کی بوریاں غائب ہیں،کچھ دنوں میں گنتی کرکے بعد میں مقدمہ درج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں