جیکب آباد میں گندم کی خریداری 5 اپریل سے شروع کی جائے گی ضلع میں 15خریداری مرکز قائم

پیر 4 اپریل 2022 15:30

جیکب آباد میں گندم کی خریداری 5 اپریل سے شروع کی جائے گی ضلع میں 15خریداری مرکز قائم
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2022ء) جیکب آباد میں گندم کی خریداری 5 اپریل سے شروع کی جائے گی ضلع میں 15خریداری مرکز قائم کئے گئے ہیں خریداری کا ہدف 4لاکھ 82ہزار مقرر کیا گیا ہے:ڈی ایف سی خادم علی شر اور غلام مصطفی انڑ کی گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے جیکب آباد میں گندم کی خریداری 5 اپریل سے شروع کی جائے گی اس سلسلے میں اے پی پی سے رابطے پر ڈی ایف سی خادم علی شر اور فوڈ انسپکٹر غلام مصطفی انڑ نے بتایا کہ ضلع جیکب آباد میں گندم خریداری کے 15مراکز قائم کئے گئے ہیں جیکب آباد میں 5،ٹھل میں 7 اور گڑھی خیرو تعلقہ میں 3خریداری مرکز ہونگے اس بار ضلع جیکب آباد کا ہدف 4لاکھ 82ہزار مقرر کیا گیا ہے کیونکہ گزرشتہ سال گند م کی رکارڈخریداری ہوئی تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے  بتایا کہ جیکب آباد میں قصبہ آدم خان پہنور،نورمحمدپہنور،آباد،مولاداد،ٹھل میں گڑھی حسن،نظیر کھوسو،دین گڑھ،میر پور برڑو،خاوند ڈنو مہر،مبارکپور اور گڑھی خیرو میں داؤ اور محمد پور اوڈھو میں گندم کی خریداری کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں