جیکب آباد میں محکمہ خوراک کی کارروائیاں، کئی ہزار من گندم برآمد

اتوار 14 مئی 2023 16:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2023ء) جیکب آباد میں محکمہ خوارک کے افسراں ڈیف ایف سی زیب مگسی فوڈ انسپیکٹر شمس الدین بروہی کی سربراہی میں تحصیل ٹھل کے مختلف زخیرہ اندوزی کرنے والے گوداموں پر چھاپے مار کرکئی ہزار من گندم برآمد کرلی ہے اور اپنی تحویل میں لے لی گئی ہے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زیب مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فوڈ گودام میں ٹارگیٹ مکمل کرنے تک کاروائیاں جاری ہونگیں,زخیرہ اندوزی کرنے والے ملک دشمن ہیں،ان کے زخیرہ کندہ گندم بلیک پر فروخت کرنا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں