جیکب آبادمیں چوروں نے پولیس اہلکار کو لوٹ لیا

بدھ 5 دسمبر 2018 17:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) جیکب آبادمیں چوروں نے پولیس اہلکار کوبھی لوٹ لیاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع سول اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے پولیس اہلکار شاکر رضابرڑو کی نئی سی ڈی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے فرارہوگئے واضح رہے کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ ہوگیاہے درجنوں چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں جنہیں پولیس روکنے میںناکام گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں