جیکب آبادمیں تالے توڑ گروپ سرگرم ہارڈویئر کی دوکان سے چور تالے توڑ کر 6لاکھ چوری کرکے لے گئے

پیر 22 اپریل 2019 16:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) جیکب آبادمیں تالے توڑ گروپ سرگرم ہارڈویئر کی دوکان سے چور تالے توڑ کر 6لاکھ چوری کرکے لے گئے جیکب آبادمیں تالہ توڑ گروپ سرگرم ہوگیاہے گزشتہ شب سٹی تھانہ کی حدود میں واقع صدربازار سے شہنشاہ ہارڈویئر کے منوج کمارکی دوکان کے تالے توڑ کر چور 6لاکھ نقدی لے کر فرارہوگئے ایک ہفتے میں یہ چوری کی تیسری واردات ہے شہرمیں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے جس سے شہریوں اور کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں