جیکب آباد،گندگی کی بہتات سیوریج کا پانی روڈ پر جمع ، شہری پریشان ،میونسپل عملہ سمیت بلدیاتی نمائندے بھی غائب

جمعرات 13 جولائی 2017 17:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) جیکب آبادمیں گندگی کی بہتات سیوریج کا پانی روڈ پر جمع کاروبار تباہ شہری پریشان میونسپل عملہ سمیت بلدیاتی نمائندے بھی غائب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیںصفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گندگی کی بہتات ہوگئی ہے ڈنگرمحلہ ،بسم اللہ ٹائون ،اے ڈی سی کالونی اوردیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ سیوریج کاپانی روڈ پر تالاب کی صورت میں جمع ہوگیاہے جس سے مختلف موذی امراض پھیلنے لگے ہیں شہرکے وسط میں واقع اہم شاہراہ قائد اعظم روڈ اور قائم الدین اسٹریٹ میں گذشتہ روز نالی کا پانی روڈ پر نکل آیااور مذکورہ روڈ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑااورکاروبار بھی شدید متاثرہوا جس پر دوکانداروں پرکاش لعل ،وجے کمار،جان محمد ،مہتاب اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ عملے کی نااہلی کی وجہ سے شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے کوئی پرسان حال نہیں رہنا اورجینا دونوں محال ہوگئے ہیںبلدیاتی نمائندے غائب ہیں انہیں اپنی ذمیداری کااحساس نہیں ووٹ لے کر آزاد ہوگئے ہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ جلد صفائی کرائی جائے دوسری جانب رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی جیکب آبادکے وائس چیئر مین آصف مغیر ی نے بتایاکہ نساسک والوں نے سسٹم کو تباہ کردیاہے جس کو بہتر کرنے میں وقت لگے گا کچرا اٹھانے کے لیے مشینیں منگوائی ہیں موٹریں خراب ہوگئی تھیں جس کی جہ سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر نکل آیا نئی موٹریں منگوائی ہیں انہوں نے بتایاکہ سینیٹیشن کاعملہ کم ہے تین سو کاعملہ شہر کی صفائی کے لیے ناکافی ہے دوسو مزید ملازمین کی بھرتی کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھے ہیں انشاء اللہ جلد شہر کی حالت بہتر نظر آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں