جیکب آباد، نہر سی17سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ، پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی تفتیش جاری

پیر 17 جولائی 2017 21:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) نہر سے تشدد زدہ لاش برآمد تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ دودولاشاری میں17سالہ محب لاشاری ولد عبدالغنی لاشاری کی گائوں کے قریبی نہرسے تشددزدہ لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش سول اسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثا کے حوالے کی گئی رابطہ کرنے پر حدود کی پولیس نے بتایاکہ تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں