جیکب آباد،جماعت اسلامی کا مقصد اور نصب العین روز روشن کی طرح واضح ہے،نظام الدین میمن

ہفتہ 5 اگست 2017 21:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) جماعت اسلامی ایک دینی و سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد اور نصب العین روز روشن کی طرح واضح ہے اور وہ ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا قیام ۔اس وقت جماعت اسلامی کرپشن فری اسلامی پاکستان و فلاحی مملکت کے لئے عوام الناس کو ساتھ لے کر ملک کے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا پیچھا کر رہی ہے تاکہ ان کو سیاست میں نشان عبرت بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کسی فرد کے پیچھے نہیں بلکہ ہم تو سسٹم کی درستگی کے خواں ہیں ان خیالات کا اظہار نظام الدین میمن نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے اپنے دورہ جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے دیرینہ ساتھی میاں فیروز سومرو کی وفات پر ان کے برادری سے تعزیت بعدگفتگو کرتے ہوئے کیا ،بعد ازاں رکن جماعت اسلامی جیکب آباد فیصل میمن کی بھتیجی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ، اس موقع پر انجنیئر اعجاز امیر جماعت اسلامی شہرد اور حاجی غوث بخش لاشاری بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں