جیکب آباد، سی آئی اے پولیس کیخلاف شکایات بڑھ گئیں ،بلاجوازگرفتارکرکے رشوت لے کر چھوڑنا معمول بن گیا

بدھ 15 نومبر 2017 17:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سی آئی اے پولیس کے خلاف شکایات بڑھ گئیں بلاجوازگرفتارکرکے رشوت لے کر چھوڑنا معمول بن گیا موٹرسائیکل چوراور اسمگلر کو بھاری رشوت لے کر آزاد کرنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی سی آئی اے پولیس کے متعلق شہریوں کی شکایات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے دیہی علاقوں سے خریداری کے لیے آنے والوں کو تلاشی کے بہانے روک کر گرفتارکرلیاجاتاہے اورپھر رشوت طلب کی جاتی ہے پولیس کی اس رشوت خوری کی وجہ سے دیہاتوں سے لوگوں نے شہر آنا چھوڑدیاہے جس کے باعث شہر کا کاروبار شدید متاثر ہواہے بتایاجاتاہے کہ سی آئی اے پولیس کا انچارج ایس ایس پی کا منظور نظر ہے جو بلوچستان سے آنے والی ہر گاڑی سے بھتہ وصول کرتاہے زرائع کے مطابق ایک بار پھر سی آئی پولیس کی نگرانی میں بلوچستان سے جیکب آباد کے راستے غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس سے ہرروز پولیس لاکھوں روپے رشوت وصول کرتی ہے سی آئی پولیس کی جانب سے ایک موٹرسائیکل چور اور اسمگلر کو بھی گرفتارکرنے کے بعد آزاد کرنے کا انکشاف ہواہے سی آئی اے پولیس نے اسمگلر کو گٹکوں کے درجنوں بوریوں اورمنشیات سمیت گرفتارکیا جسے لین دین کرکے آزاد کردیاگیا اورصرف سامان کاروائی میں دکھایاگیا اس سلسلے میں سی آئی انچارج امتیازتھیبو سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ اطلا ع پر کاروائی کرکے کارسے 28گٹکوں کے بوریاں برآمد کرکے دوملزمان نیک محمد درانی اورسہراب بنگلزئی کوگرفتار کیا جبکہ طالب پٹھان فرارہوگیا کوئی موٹرسائیکل چورگرفتارنہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں