جمعیت علماء اسلام کا جیکب آباد میں امریکا و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کی جیکب آباد میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف جے یو آئی کارکنا ن کا علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام امریکا کی جانب سے اسرائیل کا دارلحکومت بیت المقد س کو تسلیم کرنے کے خلاف صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو مولا نا سعود افضل ہا لیجوی ،ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے جونگل شہر میںاحتجاجی جلوس نکالا جس میں جے ٹی آئی کے حماد اللہ انصاری،مولانا رب نواز برڑو،حافظ منیر سومرو،بابو محمد خان اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین کے ہا تھوں میں بینر اور پلے کاڑد تھے مظاہرین امریکا اور سرائیل کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے مرکزی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نئی سازش تیار کی جا رہی ہے القد س کی آزادی کے مقصد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے امریکا مسلمانوں اور انسانیت کا دشمن بن گیا ہے اسرائیل کا بیت المقدس کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرکے مسل دنیا کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں