جیکب آباد، زرعی زمین کے تنازعہ پر بھائی اوربھانجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے دوبھائیوں کو سپرد خاک کردیاگیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 18:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں زرعی زمین کے تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دوبھائیوں کے قتل ہونے کے واقع کے بعد بھائیوں کو قتل کرنے والا بھائی اور مقتول بھائیوں کے بھانجے علاقے سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ بھائی اوربھانجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے دوبھائیوں کو سپرد خاک کردیاگیاہے،4ایکڑ کی معمولی زمین پر بھائی کے ہاتھوں دوبھائیوں کے قتل پر علاقے میں ماحول سوگوار ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ کی حدود قصبہ جمال خان جمالی میں 4ایکڑ زرعی زمین کے تنازعہ پر ایک بھائی محمد موسیٰ جمالی نے اپنے بھانجوں کے ہمراہ مل کر اپنے دوبھائیوں 25سالہ محمد یاسین اور 35سالہ غآزی خان جمالی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا واقع کے بعد پولیس نے علاقے میں پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے تھے،گڑھی خیرو میں ہونے والے اس واقع کے بعد بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم بھائی اور ان کے بھانجے گاؤں خالی کرکے فرار ہوگئے ہیں پولیس نے مقتولین کے بھائی محمد عیسیٰ جمالی کی مدعیت پر محمد موسیٰ جمالی،حبیب اللہ،گل شیر،علی شیر،عبدالرحمن،سہراب اورثنا ء اللہ کے خلاف مقدمہ ددرج کرلیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے بھائی اور بھانجوں کے ہاتھو ں زمین کے تنازعہ پر قتل ہونے والے دونو ں بھائیوں کو سپردخاک کردیاگیاہے مقتولین کے گھر میں سوگ کا ماحول ہے اور دوبھائیوں کے ایک ساتھ قتل ہونے والے واقع کے بعد پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہے واقع متعلق بتایاجارہے کہ جس 4ایکڑ زمین پر بھائیوں کے درمیان تنازعہ چل رہاتھا اس کا فیصلہ بھی ہوچکاتھا مگر بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم محمد موسیٰ جمالی اس کے فیصلے کے باوجود تنازعے کو جاری رکھا ہواتھا اوروہ اپنا علاقہ چھوڑ کر نواب شاہ میں رہائش پذیر تھا جس کے بعد اس نے جمعہ کے روزبھانجوں کے ساتھ مل کر بھائیوں کے گھروں پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا،اس سلسلے میں مقتولین کے دوسرے بھائی محمد عیسیٰ نے کہاکہ ہمارے بھائی نے بھانجوں کے ساتھ مل کر اپنے دوبھائیوں کو قتل کرکے ہم پر ظلم کیاہے جبکہ زرعی زمین کا فیصلہ بھی ہوچکاتھا مگر اس کے باوجود اس نے بیگناہ بھائیوں کو قتل کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں